پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کام کاج نہ ہونے کےلئے حکومت کو قصوروار
ٹھہراتے ہوئے کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما آج اپنی
شکایت لےکر صدر جمہوریہ سے ملے اور انہیں اس سے متعلق میمو دیا۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے
اراکین
مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون پہنچے اور وہاں جاکر
صدر سے ملاقات کی۔بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے کہا
کہ حکومت کے اڑیل رخ کی وجہ سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اس بار کوئی
کام کاج نہیں ہوسکا اور انہوں نے صدر سے اس بارے میں ہی شکایت کی۔